منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی اشتہاری قرار، اشتہارات آویزاں

01 دسمبر ، 2023

لاہور(صباح نیوز)لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کاروائی شروع کر دی اور مونس الٰہی سے متعلق مختلف جگہوں پر اشتہارات آویزاں کردئیے گئے ہیں۔ جن میں میں تحریر کیا گیا ہے کہ مونس الٰہی کو عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ روپوش ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔