القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان پربے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں،وکلاء

01 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء انتظار حسین پنجوتھا اورشہباز کھوسہ نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پربے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں،القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں لیا،القادر ٹرسٹ میںعمران خان اور بشری بیگم کا کردار بطور ٹرسٹی ہے،ہائرنگ فائرنگ میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں،القادر ٹرسٹ کو شوکت خانم کی طرح آزاد بورڈ چلا رہا ہے،یہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی کریڈیبلٹی کو خراب کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، القادر ٹرسٹ کیس میںضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر ٹرسٹ ڈیڈ پبلک کرنے جارہے ہیں،یہ ادارے عام عوام کے لیے ہیںانکو نقصان پہنچا کر عوام کا نقصان کیا جارہا ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںاپنے دیگر وکلاء ساتھیوں نعیم حیدر پنجوتھا اور علی اعجاز بھٹرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتظار حسین پنجوتھا اورشہباز کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار ہیں آج ہم نے القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی ہے،ایک سیاسی لیڈر کو جیل میں رکھ کر انتخابات کروائے گئے تو کوئی انتخابی نتائج کو کوئی نہیں مانے گااس سے ملک میں مزید سیاسی عدم استحکام پیدا ہوگا۔