سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر 100برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

01 دسمبر ، 2023

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے، وہ نوبیل انعام یافتہ سفارتکار تھے اور انکی عمر سو برس تھی۔ ہنری کسنجر امریکا کے انتہائی متنازع مگر قابل احترام سفارتکاروں میں سے ایک تھے،وہ آخری وقت تک انتہائی فعال رہے، وہ وائٹ ہائوس میں میٹنگز میں بھی شریک ہوتے رہے تھے۔سابق وزیر خارجہ نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سفارتکاری اور قیادت سے متعلق امور پر غیرمعمولی امور زیر بحث لائے گئے تھے۔ ہنری کسنجر ہی کی بدولت امریکا اور روس کے درمیان ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بات چیت ممکن ہوئی تھی، پیرس امن معاہدے میں بھی ان کا کردار تھا۔