مریم نواز کا انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

01 دسمبر ، 2023

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔مریم نواز پنجاب میں انتخابات سے قبل ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گی، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر 9 دسمبر کو جلال پور جٹاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔ورکرز کنونشن کا انعقاد جلال پور جٹاں سٹیڈیم میں کیا جائے گا۔