پرویز الٰہی کی گاڑی حادثے کا شکار ٹکرانے والی گاڑی کو60ہزار معائوضہ دیا

01 دسمبر ، 2023

لاہور(پی پی آئی)) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چو ہدری پرویز الہٰی کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں پرویز الٰہی محفوظ رہے جبکہ ٹکرانے والی وکلا کی گاڑی کو نقصان پہنچا، سرکاری گاڑی کی ٹکر کا ازالہ پرویز الہٰی نے اپنی جیب سے کیا،انہوں نے وکلا کو کمرہ عدالت میں 60 ہزار روپے معاوضہ دیا۔ وکلا نے کہا کہ گاڑی سرکاری تھی اس میں آپ کی غلطی نہیں جس پر پرویز الہٰی نے کہا کہ آپ میرے بچوں کی طرح ہیں ،رقم رکھ لیں،انہوں نے مزید کہا کہ دعا کرو میں یہاں سے بری ہو جاؤں۔