آڈیو لیک کر نے والوں کو شرم آنی چاہئے،لطیف کھوسہ

01 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی) تحریکِ انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے آڈیو لیکس سے متعلق ردِ عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ آڈیو لیک کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ کلائنٹ اور وکیل کے درمیان گفتگو ہے جنہوں نے لیک کی انہیں شرم آنی چاہئے، یہ ذاتی گفتگو اور کالز لیک کون کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے؟ وہ لوگ آ کر عدالت کو بتائیں جو ایسی ذاتی نوعیت کی آڈیو لیک کر رہے ہیں۔