ایم کیو ایم کی شہبازشریف اور مریم کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت

01 دسمبر ، 2023

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے شہباز شریف اور مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ(ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی تاہم دونوں جماعتوں میں قربت بڑھنے لگی ہے۔ایم کیو ایم کے ذرائع کے مطابق جن حلقوں سے شہباز شریف اور مریم نواز لڑیں گے وہاں ایم کیو ایم امیدوار کھڑے نہیں کرے گی، ایم کیو ایم ان حلقوں میں ن لیگ کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلائے گی۔اجلاس میں احسن اقبال نے جواب دیا کہ آپ کی تجاویز قائد ن لیگ اور پارٹی صدر کے سامنے رکھیں گے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف نے 2018 میں ڈیفنس کے حلقے سے الیکشن لڑا تھا۔