علامہ محمد اقبال اسکالر شپ کیلئے231سری لنکن طلبہ منتخب

01 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (صباح نیوز)ایچ ای سی نے علامہ محمد اقبال اسکالر شپ کیلئے231سری لنکن طلبہ منتخب کر لئے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں "علامہ محمد اقبال سکالرشپ کیلئے ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی ۔ سری لنکا سے منتخب طلبا اب پاکستان آمد کے لیے اپنی دستاویزات کی ضروریات پوری کریں گے۔ایوارڈ کی تقریب میں سری لنکا کے وزیر تعلیم ڈاکٹر سوسل پریماجینتھا مہمان خصوصی تھے۔ سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمر فاروق برکی، ڈائریکٹر جنرل اسکالرشپس ایچ ای سی محترمہ عائشہ اکرام، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایچ ای سی مسٹر جہانزیب خان، سری لنکا کے کئی وزرا، وائس چانسلرز، مسلح افواج کے اعلی حکام، بدھ مت کے مونس ، پراجیکٹ کے سابق طلبا، اور اسکالرشپ ایوارڈ یافتہ نے طلبا اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔