لطیف کھوسہ بھی درست علی ظفر بھی سچے ہیں،علیمہ خان

01 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ درست کہہ رہے ہیں جبکہ وکیل علی ظفر بھی سچے ہیں۔وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔اس دوران ایک صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ لطیف کھوسہ اور علی ظفر میں صحیح کون کہہ رہا ہے؟جس پر جواب دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ لطیف کھوسہ درست کہہ رہے ہیں، علی ظفر بھی سچے ہیں، علی ظفر بھی یہی کہہ رہے ہیں آپ نے درست نہیں سنا۔علیمہ خان نے کہا کہ لطیف کھوسہ اور علی ظفر دونوں درست ہیں۔