تعلیم اور صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا، جاوید ایوب

01 دسمبر ، 2023

مظفرآباد (نمائندہ جنگ) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول لمیاں پٹیاں میں تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد کیاگیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر وائلڈ لائف وفشریز اورایم ڈی اے سردار جاوید ایوب تھے ۔تقریب میں ڈائریکٹر زنانہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تسنیم گل اور پروین لطیف ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز کے علاوہ سکول کے سٹا ف اور طالبات کے والدین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار جاوید ایوب نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح تعلیم ،صحت اور روزگار ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا ویژن بھی یہی ہے ۔ اس ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں تعلیم اور صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے گا۔وید ایوب جب لمیاں پٹیاں ہائیرسیکنڈری سکول پہنچے تو پرنسپل ادارہ صفینہ رائوف اور دیگر سٹاف نے ان کا شاندار استقبال کیا۔