پنشنرزایسوسی ایشن کی سیکرٹری مالیات سے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

01 دسمبر ، 2023

مظفرآباد(جنگ نیوز )پنشنرزایسوسی ایشن آزادکشمیر کے نمائندہ وفد نے سیکرٹری مالیات آزادکشمیر زاہد زمان سے ملاقات کی اور پنشنرز کے مسائل پر مبنی یاداشت پیش کی،وفد کی قیادت راجہ محمد ممتازخان نے کی ،پیشنرز نے دیگر مطالبات کے علاوہ تین ماہ کے گزشتہ سال کے بقایاجات بحساب10فیصد ازیکم اپریل تا30جون2022ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا ،سیکرٹری مالیات نے انہیں مسائل کی حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اکائونٹنٹ جنرل آزادکشمیر سے میٹنگ کرنے کے بعد پنشنرز سے میٹنگ کی جائے گی بزرگ پنشنرز کیلئے ہمارے دروازے کھلے رہیں گے۔