شاہ غلام قادر کو آزا دکشمیر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان

01 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(آئی این پی) آزاد کشمیر کی مخلوط حکومت میں شامل مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کو آزاد کشمیر اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل نو کا عمل جلد متوقع ہے اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ وزیراعظم کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ہم خیال گروپ سے وزیر نہ بن سکنے والے ممبران اسمبلی کو شامل کیا جائے گا جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے ۔