سپیکر لطیف اکبرکا چوہدری سید محمد کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار

01 دسمبر ، 2023

مظفرآباد (نمائندہ جنگ) آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما و سابق وزیر حکومت محمد مطلوب انقلابی مرحوم کے والد اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری محمد ولید انقلابی کے دادا محترم چوہدری سید محمد کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آج ہمارے دیرینہ ساتھی محمد مطلوب انقلابی کی برسی ہے اور آج پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس بھی ہے، اتفاق ہے کہ مطلوب انقلابی مرحوم کے والد چوہدری سید محمد بھی آج رضائے الہٰی انتقال کر گئے۔ سپیکر نے لواحقین کو صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔