نواز شریف کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ، افتخار گیلانی

01 دسمبر ، 2023

مظفرآباد(این این آئی)سابق وزیر تعلیم سکولز ومرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں باعزت بری ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اپنے پیغام میں بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ نواز شریف کو دبانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا گیا ، ہمیشہ فتح حق اور سچ کی ہوتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آج جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت منہدم ہو گئی، ایون فیلڈ ریفرنس میں محمد نواز شریف کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے جو شریف خاندان کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ قوم کو قائد پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی بریت مبارک ہو۔انھوں نے کہا کہ شریف فیملی کے خلاف مقدمات کا مقصد انہیں سیاست سے باہر کرنا تھا۔