تنویر الیاس کا امبور مہاجر کیمپ متا ثرین آتشزدگی کیلئے 20لاکھ کا اعلان

01 دسمبر ، 2023

مظفرآباد(این این آئی)سابق وزیراعظم و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے امبور مہاجر کیمپ میں حالیہ آتشزدگی کے نتیجے میں متاثرہ مہاجرین کیلئے 20 لاکھ امدادی رقم کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس سے سیاسی رہنما عامر عباسی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اورمختلف امور پر گفتگو کی۔وفد نے ان کے دور حکومت میں مہاجرین گزارہ الاؤنس میں اضافے، مانک پیاں سسپنشن بریج کی تعمیر کے آغاز ، مہاجرین کو حکومتی نمائندگی دینے سمیت ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر تنویر الیاس نے امبور مہاجر کیمپ میں آتشزدگی کے متاثرہ مہاجرین کیلئے 20 لاکھ امدادی رقم کا اعلان کیا۔