آزاد کشمیراسمبلی اجلاس،مختلف مسودات قانون پیش کردیئے گئے

01 دسمبر ، 2023

مظفرآباد(جنگ نیوز) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ایوان میں سابق وزیرحکومت سیدمنظور شاہ، سابق سیکرٹری حکومت ڈاکٹر محمودالحسن راجہ،موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائروقار احمد نور کے والد،سابق وزیرچوہدری پرویز اشرف کی والدہ، وزیرحکومت سردارفہیم اخترربانی کے بھائی اور دیگر فوت شدگان کے بلندی درجات کیلئے ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈپٹی سپیکر نے رواں اجلاس کیلئے ممبران اسمبلی پیر مظہرسعید، محترمہ شاہدہ صغیر اورسردارحسن ابراہیم پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا۔ایوان میں وزیرقانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے مسودات قانون پیش کئے،جنہیں ایوان نے مجلس منتخبہ کے سپردکردیا۔