ٹیوٹا آزادکشمیر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کوشاں، محمد فرید

01 دسمبر ، 2023

مظفرآباد(جنگ نیوز )چیئرمین آزاد جموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (AJK-TEVTA) چوہدری محمد فریدسے نجی ایجنسی حافظ عتیق الرحمن کی وفد کے ہمراہ AJK-TEVTAکے مرکزی آفس میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن / فنانس راجہ محمد آفتاب، ڈائریکٹر آپریشن انعم آصف عباسی بھی موقع پر موجود تھے ۔ملاقات میں TVET سیکٹر سے متعلق اہم امور پر گفتگو و شنید ہوئی ۔ اس موقع پر چیئرمینTEVTA چوہدری محمد فرید نے حافظ عتیق الرحمن کو بتایا محکمہ AJK-TEVTA وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویژن ہنرمند کشمیر کیلئے جملہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آزادکشمیر کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ اس وقت سعودی عرب، گلف کے علاوہ جرمنی، جاپان میں ہنرمند افراد کی ضرورت ہے۔ جرمنی اور جاپان جانے کیلئے مستند ہنر کے ساتھ ساتھ وہاں کی زبان سے شناسائی بھی ضروری ہے۔