نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کےطلباء کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت

01 دسمبر ، 2023

سرینگر (اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر نے تمام طلبا کو فوری طورپر ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی ٹی کی انتظامیہ نے موسم سرما کی تعطیلات کے پیش نظر طلباء کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ سرینگر کے علاقے حضرت بل میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء نے منگل کو ادارے میں زیر تعلیم ایک بھارتی طالب علم کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐکے بارے میں گستاخانہ وڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاتھا۔