محتسب اعلیٰ آزاد کشمیر کی اٹھمقام میں کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے

01 دسمبر ، 2023

مظفرآباد(جنگ نیوز )محتسب اعلی ٰآزادکشمیر چوہدری محمد نسیم نے وادی نیلم آٹھمقام میں عوامی کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنے اور فوری حل طلب مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات صادر کیے۔انہوں نے عوام الناس کی نشاندہی پر نیلم ترقیاتی ادارہ،محکمہ تعمیرات عامہ،محکمہ جنگلات سمیت دیگر ورک چارج ملازمین اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کی تنخواہوں و دیگر واجبات کی عدم ادائیگی، محصولات اور ترقیاتی ادارہ کے ملازمین کی تنخواہوں اور ترقیاتی ادارہ کی زبوں حالی کے حوالے سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔