پی پی یوم تاسیس کی تقریب ، کشمیر و فلسطین کےمسلمانوں کیلئے دعائیں

01 دسمبر ، 2023

مظفرآباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یٰسین اور مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی ہدایات کے مطابق پیپلز پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کی تقریب ڈویژن مظفرآباد کے زیراہتمام مرکزی پیپلز سیکرٹریٹ مظفرآباد میں بھی منعقد کی گئی،تقریب کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی کے وزیر حکومت آزادکشمیر سید بازل علی نقوی تھے جبکہ صدارت نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر و نامزدامیداوار اسمبلی حلقہ تین سردار مبارک نے کی،تقریب میں پیپلزپارٹی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،تقریب میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حلقہ 6 شوکت جاوید میر، مبشر منیر اعوان، مرکزی رہنما سید مجاذ حسین شاہ،محمد بشیر اعوان سمیت بڑی تعداد میں پارٹی جیالوں کارکنان نے شرکت کی۔مقررین نے کہاکہ ملک کی تقدیر بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی ہی بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملک ملت کے علاوہ کشمیر و فلسطین کےمظلوم مسلمانوں اور شہدائے پاک فوج کے لیے دعا کی گئی۔