سری نگر ،بھارتی تحقیقاتی ادارے کے متعدد مقامات پر چھاپے

01 دسمبر ، 2023

سری نگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائر یکٹور یٹ نے سرینگر میں جموں و کشمیر بینک کے سابق چیئرمین محمد شفیع اورجہلم کوآپریٹو سوسائٹی کے سربراہ ہلال احمد میر کے گھرسمیت 6 مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے جعلی جہلم کوآپریٹو ہائوس بلڈنگ سوسائٹی کے نام پر 250 کروڑ روپے سے زائد بینک فراڈ کے سلسلے میں مارے گئے ہیں۔