آزادکشمیر کو فلاحی ریاست بنا رہے ہیں، چوہدری انوار الحق

01 دسمبر ، 2023

مظفرآباد(صباح نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوا رالحق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کوصحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے اتحادی حکومت اپنی پوری قوت سے کام کر رہی ہے ،ریاست کے اندر ترقیاتی بجٹ کا 21ارب روپے مختلف سیکٹر میں خرچ کر رہے ہیں جس میں 816کلو میٹر سڑکیں شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں مانیٹرنگ کا نظام موثر بنا کر ریاست کے اندر کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا ارادہ ہے ۔میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔ایک گفتگومیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر گڈ گورننس ،میرٹ بحالی کے دعوے تو لوگ کرتے رہے مگر عملی جامہ نہیں پہنایااس لئے آزادکشمیر کو صحیح معنوں میں ریاستی فلاحی اسٹیٹ بنا رہے ہیں اور اس بنیاد پر آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے اندر مثالی کوآرڈی نیشن قائم کرنے کا ارادہ ہے جس سے آزادکشمیر میں میرٹ اور گڈ گورننس کی بحالی ہوگی۔