انتخابی شیڈول انتخابات سے 54 روز پہلے جاری ہوگا، چیف الیکشن کمشنر

02 دسمبر ، 2023

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا حلقہ بندیاں شائع ہو چکیں باقی سب کچھ بھی اپنے وقت پر ہو گا،ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کر رہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہو گی،ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران عدلیہ یا بیورو کریسی سے لینے سے متعلق سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’نو کمنٹس‘۔