اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان کے استعمال کیلئے خریدی گئی قیمتی لگژری مرسڈیز اور بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر نیلام کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو لکھ دیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چیف سیکرٹری پنجاب کو باضابطہ خطوط ارسال کردئیے ہیں ۔خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے علم میں آیا ہے کہ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کیلئے ستمبر 2020میں چھ کروڑ دس لاکھ کی نئی مرسیڈیز بینز خریدی تھی جبکہ حکومت پنجاب نے بھی چیف جسٹس کیلئے ایک بالکل نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر بھی فراہم کی ہے ،جوکہ جی او آر لاہور میں سپریم کورٹ ریسٹ ہائوس میں کھڑی ہے ، قواعد کے مطابق چیف جسٹس اور ہر جج کو دودو گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نہ تو مرسیڈیز استعمال کر رہے ہیں اور نہ ہی بلٹ پروف گاڑی، خط میں آئینی اور عوامی عہدیداروں کے استعمال میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئینی اور عوامی عہدیداروں کے استعمال میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیاں قومی خزانے پر بوجھ ہے جبکہ آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں ،دونوں گاڑیاں فروخت کرکے رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے،خط میں مذکورہ گاڑیاں نیلام کرنے کا کہا گیا ہے ۔
کراچیسینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا بھارتی اینکرکے طنزیہ سوال پر کرارہ جواب، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی...
کراچی ماہرین منیر اکرم، جلیل عباس جیلانی اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں فوری...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200 سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EWطیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...
کراچی ایران،امریکا، مذاکرات پر عالمی نظریں مرکوز، ”جیونیوز“ کی خصوصی نشریات، نیوز بلیٹن بھی خصوصی نوعیت کے...
کراچی اسلام آباد میں اعلی سطح مذاکرات میں شریک دنیا کی پانچ اہم شخصیات کون ہیں؟ جے ڈی وینس سیاسیات فلسفے اور...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات اپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی یورپ کے ایوی ایشن سیفٹی ریگولیٹر نے دائرہ کار کی تمام ایئر لائنز کو مشرق وسطیٰ اور خلیجی فضائی حدود سے...