کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، دوست ممالک کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی خبروں،مثبت معاشی اشاریوں ،شرح سود میں کمی کے امکانات اور معاشی سیکٹر میں اصلاحات کی گردش کرتی اطلاعات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، سیمنٹ،آٹو،کیمیکلز،بینکنگ اور انرجی سیکٹر میں بڑی خریداری سے مارکیٹ میں تیزی کی زبردست بڑی لہر، کے ایس ای100انڈیکس میں 1160 پوائنٹس کا اضافہ، 61ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہونے سے مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا، 76.80 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 155 ارب 83 کروڑ 61 لاکھ روپے کا نمایاں اضافہ،کاروباری حجم بھی 13.73 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق مارکیٹ شرح سود میں کمی اور معاشی سیکٹرز میں مثبت اصلاحات کی خبروں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے ،جمعہ کوبھی مارکیٹ 45 پوائنٹس کے اضافے پر کھلی جس کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیمنٹ،آٹو، کیمیکلز،بینکنگ اور انرجی سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری سے مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر دیکھنے میں آئی اور 100انڈیکس میں 1248 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1159.98 پوائنٹس کے اضافے سے 60531.27 پوائنٹس سے بڑھ کر 61691.25 پوائنٹس پر آکر بند ہوا جو کہ مارکیٹ میںکی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے،کے ایس ای30انڈیکس بھی 366.13 پوائنٹس کے اضافے سے 20554.58 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 721.10 پوائنٹس کے اضافے سے 40324.28 پوائنٹس سے بڑھ کر 41045.38 پوائنٹس پر آگیا، جمعہ کو 388 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 298 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،74 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی اور 16کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی، بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 155 ارب 83 کروڑ 61 لاکھ 23ہزار روپے کے اضافے سے 8885 ارب 35 کروڑ 93 لاکھ 89ہزار روپے ہو گئی،کاروباری حجم 6 کروڑ 41 لاکھ 74ہزار شیئرز بڑھنے سے 53 کروڑ 13 لاکھ 34ہزار شیئرز پر پہنچ گیا، جمعہ کو مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے میپل لیف،پاک الیکٹرون،فوجی فرٹیلائزربن قاسم،فوجی سیمنٹ اور ہم نیٹ ورک سر فہر ست رہے۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 27ویں ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 27...
کراچیجیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ27...
اسلام آباددوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیر...
کراچی پاکستانی نیول چیف کا بنگلادیش کا چار روزہ دورہ،71کےبعد یہ کسی بھی پاکستانی نیول چیف کا پہلا دورہ بنگلہ...
اسلام آباد پاکستان کی جانب سےافغانستان کےساتھ بارڈرکراسنگ پوائنٹس کی بندش سے کتنا نقصان ہوا؟؟؟ بندش کے...
اسلام آبادوزارت خارجہ نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے‘سفارتی...
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے ایوان میں 27ویں ترمیم کے بل میں...
کراچیجیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق نگراں وزیراعظم،سینیٹر انوار الحق کاکڑنے کہا کہ...