کوئی کنفیوژن نہیں،وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہونگے،احسن اقبال

02 دسمبر ، 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ، احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی کنفیوژن نہیں مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہوں گے،سینئر رہنما پی ٹی آئی ،علی محمد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے پیچھے ہٹنے کی وجہ سیاسی ہے وہ دوبارہ آئیں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی بنیں گے،سربراہ پلڈاٹ، احمد بلال محبوب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیوں کی فہرست وقت پر آگئی ہے۔روشن امکانات ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔رہنما ن لیگ، احسن اقبال نے کہا کہ کوئی کنفیوژن نہیں ہے پارٹی صدر شہباز شریف کئی مواقعوں پر کہہ چکے ہیں ۔