اسلام آباد ہائیکورٹ ،جسٹس میاں گل اورنگزیب کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ

02 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدم دستیابی پر جمعہ کو ان کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ۔عدالتی عملہ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب طبیعت کی خرابی کے باعث رخصت پر تھے جس کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کی گئی۔ جمعہ کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ پراجیکٹ کی رجسٹریشن اور قائداعظم یونیورسٹی سمیت دیگر کیسز سماعت کیلئے مقرر تھے۔