انٹر بینک میں ڈالر 20 ،اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا

02 دسمبر ، 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے تک گھٹ گئی ،اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی،یورو ایک روپے سستا ہو گیا، پاؤنڈ کی قیمت میں بھی ایک روپے تک کی کمی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 284.60 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 285.20 روپے سے کم ہو کر 285.00 روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 283.50 روپے سے کم ہو کر 283.00 روپے اور قیمت فروخت 286.50 روپے سے کم ہو کر 286.00 روپے پر آگئی ہے،فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 310.00 روپے سے کم ہو کر 309.00 روپے اور قیمت فروخت 313.00 روپے سے کم ہو کر 312.00 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 50 پیسے کی کمی سے 359.00 روپے سے کم ہو کر 358.50 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 363.00 روپے سے کم ہو کر 362.00 روپے ہو گئی۔دریں اثنا جمعہ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 20 پیسے کی کمی سے 284.97 روپے ہو گیا۔