نیویارک(جنگ نیوز) بھارت کی خفیہ ایجنسی "را" کی جانب سے خالصتان کے سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش کیخلاف امریکا اور کینیڈا ایک پیج پر آ گئے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے سے ہم دنیا بھر میں اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر بھارت پر لگے سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹس کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں، بھارت کو معاملے کو سنجیدگی سے لینے اور اس پر تعاون کرنے کی ضرورت ہے، کینیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل کی سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں، ہم نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...