لاہور، پشاور (نیوز ایجنسیاں) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشت گرد گرفتارکرلیے ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور،خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ بہاولپور ،گجرات اور ساہیول میں کی گئیں ، لاہور سے ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیم کے گرفتار کمانڈر کے قبضے سے بارودی مواد،3ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر،15حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2014سے اب تک 51خواتین دہشتگردی کے مختلف کیسز میں ملوث رہی ہیں ان میں صرف30خواتین دہشت گردی واقعات میں سہولت کار بنیں اسی طرح اغوا میں 13 اور ٹارگٹ کلنگ میں 3 خواتین ملوث رہیں۔سی ٹی ڈی کی دستاویزات کے مطابق خواتین بھتہ خوری اور ٹیرر فائنانسنگ کیسز میں بھی مطلوب رہیں۔خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 563 دہشتگردی کے واقعات رپورٹ ہوئے ان میں 243 حملے پولیس پر کئے گئے، سب سے زیادہ حملے ڈی آئی خان میں کئے گئے ، پشاور میں 18 خواتین دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب پائی گئیں ان میں چھ خواتین پر دہشت گردی، پانچ پر اغوا اور دو پر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے الزامات ہیں۔رپورٹ کے مطابق عدالت 9 خواتین کو دہشت گردی کیسز میں بری کر چکی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...