شکاگو ، تارکین وطن کو خیمہ کیمپ میں منتقل کرنے کیخلاف مقامی افراد کا احتجاج

03 دسمبر ، 2023

شکاگو(این این آئی)امریکی شہر شکاگو میں بے گھر تارکین وطن کو حکومت کے زیر انتظام ایک نئے خیمہ کیمپ میں منتقل کرنے کے خلاف مقامی افراد سراپا احتجاج ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تارکین وطن کیلئے 2 نئی پناہ گاہیں ریاست الینوائے کی مالی اعانت سے تعمیر کی جارہی ہیں، جس کا مقصد سرد موسم میں بے گھر افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔امریکا میں سیکڑوں تارکین وطن اب بھی شہر کے پولیس اسٹیشنوں کے باہر فرش پر یا خیموں میں سو کر رات بسر کرتے ہیں۔امریکا میں تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے مقامی شہری تارکین وطن کے لئے نئے تعمیراتی مقام کے قریب جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں۔