آمدن سے زائد اثے، احد چیمہ کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ

03 دسمبر ، 2023

لاہور(اے پی پی ) لاہور کی احتساب عدالت نے نگراں وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔احتساب عدالت میں آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، احد چیمہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو 8 دسمبر کو سنایا جائے گا۔