کراچی (آئی این پی ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کی کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز نے انجن میں آگ لگنے سے ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 743نے صبح 5بجکر چار منٹ پر کراچی سے مدینہ کیلئے اڑان بھری، روانگی کے فوری بعد طیارہ ابھی اپروچ پکڑ رہا تھا کہ پائلٹ نے بوئنگ777طیارے کے انجن سے چنگاری نکلتے دیکھی،کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ بھی آئی جس کے بعد پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس سے طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے فوری رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور کپتان نے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں 276 مسافر سوار تھے، طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن ٹیم فوری پہنچی اور کپتان سمیت فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں جب کہ جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...