اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بیرسٹر علی گوہر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی نامزد کرکے جماعت کو موروثی سیاست کی بیماری سے بچالیا ہے اور اپنے مدمقابل خاندانی آمریت کے علم بردار لیڈروں کو الیکشن سے پہلے شکست دے دی ہے، اس اقدام کے ذریعے عمران خان نے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے مفاہمت کے تمام دروازے کھول دئیے ہیں۔ ملک میں نیشنل یونٹی گورنمنٹ کی تشکیل کا پلان دینے والے سابق وزیراطلاعات نے یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیرسٹر علی گوہر خان اعلی تعلیم یافتہ، باوقار وباصلاحیت شخصیت اور مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں اور اچھی شہرت کے حامل قانون دان ہیں۔ محمد علی درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر تمام لیڈر ان کا احترام کرتے ہیں۔ اہل ترین فرد کو پارٹی چئیرمین کی ذمہ داری دے کر عمران خان نے جماعت کو سیاسی ادارہ بنانے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔ سابق سینیٹر نے کہاکہ عمران خان نے پارٹی عہدے سے دست بردار ہوکر خود کو عدالت کے سامنے احتساب کے لئے پیش کردیا ہے۔ ایسے میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو لیول پلئینگ فیلڈ دینا ملکی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی چئیرمین نامزد ہونے پر مبارک دیتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ اصل مبارک کے مستحق عمران خان ہیں جنہوں نے اس فیصلے کے ذریعے موروثیت کے علمبردار سیاست دانوں کو کلین بولڈ کردیا ہے۔ موروثی سیاست 9 مئی کی طرح سنگین معاملہ ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...