راولپنڈی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ سائفر کیس سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں، سیکورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر شاہ محمود قریشی کو پیش نہیں کیا گیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ آج کی سماعت کا اوپن ٹرائل کیا جائے، انٹرنیشنل میڈیا اور پاکستان کا سارا میڈیا موجود تھا کسی کو اجازت نہیں دی گئی۔زین قریشی نے کہا کہ تازہ سماعت میں اوپن ٹرائل کا تقاضا پورا نہیں کیا گیا، امید کرتے ہیں کہ آئندہ سماعت پر میڈیا اور عام لوگ موجود ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا یہ کسی اور جماعت میں نہیں ہوا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کی ہے۔زین قریشی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالیہ نشان ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا انتخابی نشان بلا الاٹ کیا جائے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...