PTIمیں پھر سلیکشن کا عمل صرف 15 منٹ میں مکمل ہو گیا،مریم اورنگزیب

03 دسمبر ، 2023

راولپنڈی(جنگ نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب سلیکشن قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر سلیکشن کا عمل صرف15منٹ میں مکمل ہو گیا ،بانی رہنماؤں اور کارکنوں کے خوف سے انہیں الیکشن عمل سے ہی باہر کر دیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پریس ریلیز روک کر عوام، الیکشن کمیشن، اپنے پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ، نہ ووٹر تھے نہ ووٹر لسٹ، نہ پرائیذائیڈنگ افسر تھا نہ الیکشن پراسیس؟ اسے کہتے ہیں دھاندلا ، اسے کہتے ہیں آمریت ، اسے کہتے ہیں سلیکشن ۔