کرناٹک، 48سکولوں کو دھماکوں سے اڑانے کی دھمکی، خوف و ہراس پھیل گیا

03 دسمبر ، 2023

بنگلورو (اے پی پی) بھارتی ریاست کرناٹک میں 48پرائیویٹ سکولوں کو بم دھماکوں کے ذریعے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ بنگلورو کے سکولوں کو یہ دھمکی گذشتہ روز ایک ای میل کے ذریعے دی گئی جس کے بعد سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ تمام 48سکولوں کو بیک وقت ای میل موصول ہوئی جس میں دعوی ٰ کیاگیا کہ سکولوں کے اندر بم نصب کیے گئے ہیں۔پولیس نے سکولوں سے طلبا اور عملے کو نکال کر تلاشی آپریشن کیا ۔ والدین تک خبر پہنچی تو وہ فوراً اپنے بچوں کو لینے پہنچنے اور سکولوں کے باہر افراتفری پھیل گئی۔پولیس نے بعد ازاں ایک بیان میں ای میل کو محض ایک افواہ قرار دیااور کہا کہ ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔