کوئٹہ(صباح نیوز)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے معاملے پر افغانستان پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے ، پاکستان کی اب بس ہوگئی، کوئی بھی افغانستان سے بذریعہ چمن بغیر پاسپورٹ کے ملک میں داخل نہیں ہوسکتا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے مگر افغانستان پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، ریاست پاکستان اپنے مفادات کے لیے ہر حد تک جائے گی۔نگران صوبائی کا کہنا تھا کہ بنوں میں دہشت گردی افغانستان کے شہری نے کی، افغان تذکرہ رکھنے والے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، لہٰذا پاسپورٹ کے بغیرکسی کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں۔جان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی ایم نے چمن دھرنا یرغمال بنالیا ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ کوئی بھی ریاست دہشت گردی کی اجازت نہیں دے سکتی۔بلوچستان کو غیر قانونی تارکین وطن سے پاک کیا جائے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...