لاہور (اے پی پی) نیب نے گجرات ٹھیکوں میں کک بیکس اور رشوت کی تحقیقات مکمل کر کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر کےخلاف ایک ارب23کروڑروپے سے زائد کا ریفرنس لاہور کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ نیب کے مطابق پرویز الہٰی اور مونس الہٰی قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے۔پرویز الہٰی سمیت دیگر 14ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا اور کک بیکس اور رشوت وصول کی ،مونس الہٰی کے سیکرٹری سہیل اعوان اور دوسابق سرکاری ملازمین پرویز الہٰی اور دیگر کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے اور پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے گجرات کے لئے غیر قانونی طور پر 116ترقیاتی سکیمیں منظور کرائیں ،من پسند ٹھیکے داروں کو کنٹریکٹ دلوا کر رشوت حاصل کی گئی۔ نیب ریفرنس کے مطابق پرویز الہٰی نے مبینہ طور پر سب سے زیادہ74 کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد رقم رشوت اور کک بیکس کی مد میں وصول کی۔مونس الہٰی کا اکاونٹنٹ کک بیکس کی رقم مونس الہٰی اور انکی فیملی کے اکاونٹس میں جمع کراتا رہا اور پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کے دوران مونس الہٰی نے مبینہ طور پر 10لاکھ 61ہزار یوروز اپنے غیر ملکی بینک اکاونٹ میں جمع کرائے۔ریفرنس میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کے دوران ان کے فیملی ممبران نے 304ملین سے زائد رقم اپنے ذاتی اکاونٹس میں جمع کرائی۔نیب کے مطابق ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں ،لہٰذا احتساب عدالت ٹرائل کر کے ملزمان کو سزا دے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...