سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور، دوبارہ گرفتار

03 دسمبر ، 2023

مردان(جنگ نیوز)سابق سپیکر اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی گئی ،مردان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج محمد زیب نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت پرسماعت کی، عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم اب مردان پولیس نے اسد قیصر کو سینٹرل جیل مردان سے دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سٹی میں 9 اور 10 مئی کے واقعات سے متعلق ایف آئی آر درج ہے، اسد قیصرکو تھانہ سٹی منتقل کیا گیا ہے۔