پاکستان کی معمر ترین خاتون 135برس کی عمر میں انتقال کر گئی

03 دسمبر ، 2023

حافظ آباد ( این این آئی) تین صدیاں دیکھنے والی پاکستان کی معمر ترین خاتون دائی محمد بی بی 135برس کی عمر میں پنجاب کے شہر حافظ آباد کے نواحی گائوں شوریٰ چٹھہ میں انتقال کر گئی ۔ انکی بڑی بیٹی کی عمر 90برس جبکہ پوتے ، پوتیوں ، پڑپوتے ، پڑپوتیوں ، نواسے ،نواسیوں، پڑنواسے ، پڑنواسیوں اور ان کی اولاد کی تعداد 100کے قریب ہے ۔ مرحومہ دائی کا کام کرتی تھی ۔ مرحومہ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شوریٰ چٹھہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔