تل ابیب (این این آئی )امریکا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر اٹلانٹا میں قائم اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر پیش آیا۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قونصلیٹ کے باہر فلسطینی پرچم ہاتھ میں اٹھائے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی جسے بچانے کیلئے سیکورٹی گارڈ بھی آیا لیکن وہ بھی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت نہیں ہوئی اور اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ اس واقعے میں اسرائیلی قونصلیٹ کی بلڈنگ محفوظ ہے جب کہ قونصلیٹ کے حوالے سے کوئی دھمکی بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ایف بی آئی کے اٹلانٹا دفتر کے مطابق وہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...