اقلیتی برادریوں سمیت ہر شہری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم، جارج خلیل

03 دسمبر ، 2023

کراچی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے ملک کی اقلیتی برادریوں سمیت ہر شہری کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جناح گراؤنڈ نیزد مزار قائد پر کرسمس منانے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا آئین ملک میں رہنے والے ہر شہری کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، مسیحی برادری کو ملک کی ترقی کے لیے اکٹھا ہونا چاہیے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ہمیشہ مسیحی برادری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مذہب نے ہمیں امن اور محبت کا درس دیا اور نفرت کی حوصلہ شکنی کی ،پاکستان کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ہمیشہ ناکام رہیں گے۔