حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست ، قومی اسمبلی کی نشستیں 266ہوگئیں

03 دسمبر ، 2023

سرگودھا(این این آئی)الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست میں قومی اسمبلی 272 نشستوں کی تعداد کو کم کر 266کر دیا جس میں سرگودھا ڈویژن سے قومی اسمبلی کے گیارہ حلقوں میں سب سے زیادہ آبادی والا حلقہ این اے92اور سب سے کم آبادی والا حلقہ این اے 88بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات 2024کی حلقہ بندیوں میں حلقہ این اے 82سے قومی اسمبلی کے گیارہ حلقوں میں سب سے زیادہ آبادی والا حلقہ92کی آبادی دس لاکھ 20ہزار637اور سب سے کم آبادی حلقہ این اے 88کی آبادی 7لاکھ 33ہزار 912ہے اسی طرح حلقہ این اے 82تین تحصیلیں بھیرہ بھلوال اور سرگوھا پر مشتمل ہیں اور سرگودھا شہر کو قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں تقسیم کر کے کنٹونمنٹ بورڈ کو حلقہ این اے86اور میونسپل کارپوریشن و تحصیل سلانوالی اور دیگر علاقوں کو حلقہ این اے85پر مشتمل ہے۔اسی طرح پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں میں سرگودھا ڈویژن سے صوبائی اسمبلی کے 22حلقوں میں ضلع خوشاب سے چاراور بھکر سے پانچ نشستیں ہیں اور میانوالی کا حلقہ پی پی 87سب سے زیادہ آبادی 4لاکھ 75ہزار716اور خوشاب کا حلقہ پی پی 84سب سے کم آبادی 3لاکھ 59ہزار367ہے۔