لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح کیا ہے کہ 18ویںترمیم کو رول بیک کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں بلکہ ادھوری 18ویں ترمیم کو مضبوط بلدیاتی نظام کے ذریعے مکمل کریں گے ، ان خیالات کا اظہار (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان اور مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واضح اعلان کرتی ہے پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی بات کر کے جس طرح کا خوف اورماحول پیدا کر کے الیکشن سلوگن بنانا چاہتی ہے ایسی کوئی بات نہیں ۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے مخالف ووٹ کو راغب کرنا چاہتی ہے اورسیاسی طور پر وہ ہمارے خلاف بات کر کے ہی ہمارے مخالف ووٹ کو اپنی طرف مائل کر سکتی ہے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز بلاول بھٹو کی زبان کیوں بول رہے یہ بات سمجھ نہیں آتی ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) 18ترمیم پر دو ٹوک انداز میں کہہ چکی ہے کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے نہ ہم ایسی کسی تجویز پر یقین رکھتے ہیں بلکہ 18ویں ترمیم ادھوری ہے، جسے مسلم لیگ (ن) مکمل کرے گی ہمارا پروگرام 18ترمیم کو منقطی انجام تک پہنچانا ہے ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...