واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس جارج سانتوس کو دھوکا دہی اور اپنے ماضی کے بارے میں جھوٹ بولنے پر ایوان سے نکال دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدنام جارج سانتوس کو کانگریس سے نکالنے کی قرارداد114کے مقابلے میں311 ووٹ سے منظور کی گئی۔ جارج سانتوس پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم کی رقم موج مستی اور شاہ خرچیوں پر اڑائی اور کتے کے لیے مختص چیریٹی رقم بھی چرالی۔35 برس کے سانتوس کا تعلق نیویارک کے علاقے کوئنز سے ہے اور وہ ایوان سے نکالے گئے چھٹے رکن کانگریس ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق سانتوس کی جگہ لینے کے لیے درجنوں خواہش مند میدان میں آگئے ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...