یورپ میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارہ صحت

03 دسمبر ، 2023

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے تیزی سے ایڈز یورپ میں پھیل رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمیادارہ صحت کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ ایچ آئی وی وائرس یورپ میں وباءکی طرح پھیل رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق یورپ میں50فیصد افراد میں ایڈز کی تشخیص تاخیر سے کی جاتی ہے۔ بعض ممالک میں ایچ آئی وی کو پھیلنے سے مکمل روک لیا گیا ہے۔