نالج سٹریم کی جانب سے پینل ٹاک کاانعقاد

03 دسمبر ، 2023

لاہور (پ ر) نالج سٹریم کی جانب سے "Technology Partnership with Fortune 100 Companies"کے عنوان سے پینل ٹاک کا انعقاد DWPگروپ کی خصوصی شرکت۔ کاروباری سیکٹر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید تربیت سے وابستہ ادارے نالج سٹریم کی جانب سے پاکستان کی نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کے عالمی منتظر صورت حال سے روشناس کروانے اور اس حوالے سے ان کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے پینل ٹاک کا انعقاد کیا گیا، جس میں DWP گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فاروق نسیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کچھ ماہ قبل Sai Venture Capital منیجنگ پارٹنر احسن جمیل نے نالج سٹریم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی کو اعلیٰ سطح اور عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور اپنانے کے بارے میں اپنے ڈیژن سے آگاہ کیا۔