میڈیکل کاشعبہ نرسنگ کے بغیرمکمل نہیں ہوتا،ڈاکٹرالفرید ظفر

03 دسمبر ، 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ میڈیکل کا شعبہ نرسنگ کے بغیر کسی طور پر مکمل نہیں ہوتا، ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے 40 سال تک خدمات سر انجام دے کر ریٹائر ہونے والی نرسنگ آفیسر انور سلطانہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رمضان بی بی،رانا پرویز، خالدہ تبسم،تسلیم مصطفی،نسیم خالق، فضیلت،ندرت مختار، صدف رفیق، عظمیٰ یاسین سمیت نرسز کی بڑی تعداد موجود تھی۔انور سلطانہ کا مزید کہنا تھا کہ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر حیات ظفر ہمیشہ ہیلتھ پروفیشنلز کو مریضوں کی دیکھ بھال کا درس دیتے تھے ۔ وکٹری شاد، عائشہ نیامت، شہناز خالد، صباء پرویز، انعم،صبا اشفاق، فرحت منظور، فرحانہ، جمیلہ و دیگر موجود تھیں۔