پیپلزیوتھ آرگنائزیشن لاہورڈویژن کی پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پرتقریب

03 دسمبر ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز یوتھ آرگنایزیشن لاہو ڈویژن کے زیراہتمام پیپلز پارٹی کے56ویں یوم تاسیس پر تقریب منعقد ہوئی جس میں کیک کاٹا گیا،تقریب میں جنرل سیکرٹری لاہور ڑویژن سانول صدیق وائیں، ڈویژنل ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حماد جہازیب گورائیہ، تحصیل صدربرنوش افتخار ہندل، سٹی صدرزاہد محمود غفاری، چوہدری ارشادانجم ایڈووکیٹ، ڈ محمد صدیق وائیں، پیر سید شوزب حسین چوہدری رشید احمد گجر، ارشد علی خان محمد منشا اور دیگر نے شرکت کی۔ سانول صدیق وائیں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، فروغ جمہوریت اور ایک عام آدمی کے حقوق کی بحالی کی خاطر بھٹو خاندان نے جس قدر قربانیاں دی ہیں،تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے جس پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی وہ جو آج تناور درخت بن چکی ہے ۔